پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے یہ ذخیرہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق توانائی اور معاشی بحران سے نبرد آزما پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے۔ تیل وگیس کا یہ ذخیرہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق یہ ذخیرہ تیل وگیس مکوری ڈیپ تھری سے دریافت ہوا ہے اور ٹل بلاک سے 2112 بیرل یومیہ تیل بھی نکالا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے اڑتے تابوت، بھارتی ائیر چیف کا تیجاس جہازوں کی دستیابی بارے بے بسی کا اظہار، ائیر کموڈور (ر) خالد چشتی کا انکشاف

واضح رہے کہ پاکستان کو رواں برس شمالی وزیرستان جب کہ اس سے قبل گزشتہ سال سندھ کے علاقوں ٹنڈوالہیار اور خیرپور کے علاوہ صوبہ کے پی کے مختلف علاقوں میں بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں۔ مذکورہ ذخائر سے گیس اور تیل کی پیداوار بھی جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *