امریکی سپریم کورٹ کا برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے صدارتی حکمنامے کے حق میں فیصلہ

امریکی سپریم کورٹ کا برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے صدارتی حکمنامے کے حق میں فیصلہ

امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سیٹزن شپ ختم کرنے کے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کچھ ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ عدالتی فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ صدارت کا حلف اٹھاتے ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے جن میں امریکا میں پیدائش پر امریکی شہریت کا حق ختم کرنے کا حکم نامہ بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے اڑتے تابوت، بھارتی ائیر چیف کا تیجاس جہازوں کی دستیابی بارے بے بسی کا اظہار، ائیر کموڈور (ر) خالد چشتی کا انکشاف

تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں فیڈرل ججز نے اس حکم نامے کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے پورے ملک میں اس کا نفاذ روک دیا تھا۔ ان فیصلوں کے بعد امریکی صدر کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا اور درخواست کی گئی تھی کہ ذیلی عدالتوں کے فیصلوں کو ان ریاستوں یا ان افراد تک محدود کردیا جائے جنہوں نے حکم نامے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈین نیوی پاکستانی بحریہ کے طیارے کو نشانہ بنانے میں ناکام ، بھارتی بحریہ پاکستان کے ساحل سے سینکڑوں کلومیٹر دور رہا

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیلی عدالتوں کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ ایسا فیصلہ دے سکیں جو پورے ملک پر نافذ ہوتا ہو۔ امریکا: پیدائش پر حق شہریت ختم ہونے کا خوف، بھارتی جوڑے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کرانے لگے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *