روس امریکا تعلقات میں بہتری، پیوٹن نے کریڈٹ ٹرمپ کو دیدیا

روس امریکا تعلقات میں بہتری، پیوٹن نے کریڈٹ ٹرمپ کو دیدیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا۔

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ ’مجموعی طور پر صدر ٹرمپ کی بدولت روس اور امریکہ کے تعلقات بعض معاملات میں بہتر اورمستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم اس ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں، سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان آئندہ مذاکرات استنبول میں ہوں، جہاں ممکنہ جنگ بندی کے نکات زیر بحث لائے جائیں گے، یہ مذاکرات آئندہ ملاقات کا مرکزی ایجنڈا ہوں گے۔

ادھرصدر ٹرمپ نے پیوٹن کے بیانات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’پیوٹن نے آج بہت اچھے الفاظ کہے ، وہ ہمارے ملک کا احترام کرتے ہیں۔‘

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سمیت دیگر ”مخالف“ عالمی رہنما بھی امریکہ کا احترام کرتے ہیں۔

پس پردہ تعاون سے کھلی شراکت داری تک: بھارت-اسرائیل دفاعی تعلقات کی کہانی

صدر ٹرمپ نے نیٹو معاہدے کو ’’تاریخی کامیابی‘‘ قرار دیا، چند روز قبل صدر ٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ صدر پیوٹن یوکرین جنگ سے ’’نکلنے کا راستہ‘‘ تلاش کررہے ہیں ۔

انہوں نے اس جنگ کو ’’کریملن کے لیے ایک تباہ کن صورتحال‘‘ قرار دیا اور انکشاف کیا کہ روسی صدر نے حالیہ دنوں میں ایران-اسرائیل تنازع کے خاتمے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *