پی ڈی ایم اے ڈی چوک میں وزیراعلیٰ کے ساتھ تو نظر آتا ہے لیکن سوات میں نہیں پہنچ سکتے؟ مزمل سہروردی کا حیرت انگیز انکشاف

پی ڈی ایم اے ڈی چوک میں وزیراعلیٰ کے ساتھ تو نظر آتا ہے لیکن سوات میں نہیں پہنچ سکتے؟ مزمل سہروردی کا حیرت انگیز انکشاف

معروف صحافی مزمل سہروردی نے کہا کہ ڈسکہ کا ایک خاندان دریائے سوات میں ڈوب کر جان سے چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دریائے سوات پر پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی چار بچے پھنس گئے تھے، وہ بچے بھی مدد کو پکارتے رہے تھے، اس سے پہلے بھی آپ کو یاد ہے دریائے سوات پر ایک ہوٹل بنا ہوا تھا تو جو بہہ گیا تھا جس سے کافی نقصان ہوا تھا۔

ہر سال جب سیاح دریائے سوات پر پہنچتے ہیں تو حادثے ہوتے ہیں اور تحریک انصاف کی بارہ سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت ہے، نہ ہی یہ دریائے سوات میں تجاوزات ختم کر سکے ہیں اور نہ ہی حادثات روک سکے ہیں، الٹا لوگوں کی موت کا مذاق اڑاتے ہیں اور اس پر افسوس کا اظہار بھی نہیں کرتے اس کا احتساب بھی نہیں کرتے۔

حادثات ہو جاتے ہیں لیکن غفلت برتنا جرم ہے، سوات واقعہ جرم ہے، سینئر صحافی جبار چوہدری

مزمل سہروردی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پی ڈی ایم اے وہ ڈی چوک پر حملوں کے لئے تو ہمیں بڑا نظر آتا ہے، اسلام آباد پر حملے کے لئے اس کی گاڑیاں، کرینیں لے کر یہ نکل پڑتے ہیں، وزیراعلیٰ کے ساتھ پنکھے پکڑے ہوئے ہیں بڑے بڑے، آنسو گیس کو کاؤنٹر کر رہے ہیں۔

سوات کے بچے بچانے کے لئے وہ پی ڈی ایم اے میں نہیں پہنچ سکتا، کیونکہ انہوں نے سارے یوتھیے بھرتی کئے ہوئے ہیں پی ڈی ایم اے، 1122 میں، جن کا کام صرف سیاسی جلسوں میں شرکت کرنا ہے۔ اسلام آباد پر چڑھائی کرنی ہے وہ کام نہیں کرنا جس کام کے لئے ان کو رکھا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *