میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کا بزدلانہ وار، 13جوان شہید، 14 دہشتگرد مارے گئے

میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کا بزدلانہ وار، 13جوان شہید، 14 دہشتگرد مارے گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی قافلے میں ٹکرا دی۔ خودکش حملے میں 13 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، المناک اور وحشیانہ حملے میں 3 شہری بھی شدید زخمی ہوئے، زخمیوں میں 2 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت کی منصوبہ بندی اور سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا، گاڑی پر سوار خود کش حملہ آور نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے سامنے دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے لیڈنگ گروپ نے بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد کے عزائم ناکام بنا دیے، مایوسی کے عالم میں بھارتی سپانسرڈ خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں دھرتی کے 13 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاکستان اپنی قومی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

شہدا میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز، اور سپاہی منظر علی شامل ہیں۔ شہداء کا تعلق خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب سے ہے۔

آئی ایس پے آر کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران خارجی دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں 14 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشنز بدستور جاری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *