بہار میں خفیہ این آر سی؟ اسد الدین اویسی کا انتخابی کمیشن پر سنگین الزام

بہار میں خفیہ این آر سی؟ اسد الدین اویسی کا انتخابی کمیشن پر سنگین الزام

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اسد الدین اویسی نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن بہار میں آئندہ ریاستی انتخابات سے قبل خفیہ طریقے سے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (NRC) نافذ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں لاکھوں غریب اور مستحق ہندوستانی شہری ووٹنگ کے بنیادی حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمیشن کے طریقہ کارسے عوام کے اعتماد کوٹھیس پہنچے گی۔

اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن بہار میں پچھلے دروازے سے NRC نافذ کر رہا ہے۔ ووٹر لسٹ میں اندراج کے لیے اب ہر شہری کو نہ صرف اپنی بلکہ اپنے والدین کی جائے پیدائش اور تاریخ پیدائش کے دستاویزی ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔ جبکہ صرف تین چوتھائی پیدائشیں ہی رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔

سوات میں پورے خاندان کو بچایا جا سکتا تھا، معروف صحافی انیق ناجی نے کے پی کے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری دستاویزات میں غلطیوں کی بھرمار ہے۔ سیمانچل جیسے سیلاب زدہ علاقوں کے لوگ جو ملک کے غریب ترین طبقات میں شمار ہوتے ہیں، بمشکل دو وقت کی روٹی کا بندوبست کر پاتے ہیں۔ ان سے توقع رکھنا کہ وہ اپنے والدین کے دستاویزات سنبھال کر رکھیں گے، ایک ظالمانہ مذاق ہے۔

مودی اور امیت شاہ کی جوڑی کی جانب سے بہار میں خفیہ طور پر این آر سی جیسا عمل نافذ کرنے کا مذموم اقدام ہزاروں مستحق مسلم رائے دہندگان کو ووٹ سے محروم کرکے آنے والے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی ایک کھلی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *