دہلی یونیورسٹی میں بی جے پی کا نظریاتی حملہ،مودی سرکار کا تعلیمی تعصب بے نقاب

دہلی یونیورسٹی میں بی جے پی کا نظریاتی حملہ،مودی سرکار کا تعلیمی تعصب بے نقاب

بھارت میں مسلم مخالف اور پاکستان مخالف پالیسیوں کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دہلی یونیورسٹی نے اسلام پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے ایم اے پولیٹیکل سائنس (سیاسیات) کے نصاب سے اسلام اور عالمی تعلقات ، پاکستان اور دنیا ، پاکستانی ریاست اور معاشرہ اور چین جیسے کورسز کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت میں علمی تحقیق اور سائنسی ترقی کے دعوے مودی سرکار کی تقاریر تک محدود

رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے یہ ہدایت دی ہے کہ ان موضوعات سے متعلقہ کورسز کو نصاب سے ہٹا دیا جائے۔

اس کے علاوہ وائس چانسلر نے بھی نصاب کمیٹی کو پاکستان سے متعلق تفصیلی مواد کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔

یونیورسٹی کے کئی اساتذہ نے اس فیصلے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے سیاسی اور نظریاتی سینسرشپ قرار دیا ہے۔

یہ تبدیلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی ان پالیسیوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہے جن کے ذریعے تعلیمی شعبے کو اپنی نظریاتی سوچ کے تابع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *