پاکستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،شدت 5.5 ریکارڈ

پاکستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،شدت 5.5 ریکارڈ

 اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے نہایت شدید تھے، جن کا مرکز افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب زیرِ زمین تھا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں  میں محسوس کیے گئے۔ شہری خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق  کوئٹہ  میں دومکانات مکمل تباہ تین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،  متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *