ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اپنے نیوکلیئر مراکز تک رسائی سے روک دیا

ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اپنے نیوکلیئر مراکز تک رسائی سے روک دیا

ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اپنے نیوکلیئر مراکز تک رسائی روک دیا،ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمیدرضا نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اپنے نیوکلیئر مراکز تک رسائی سے روک دیا ہے۔

حمیدرضا کے مطابق رافیل گروسی اور ان کے معائنہ کار اب ایران کے نیوکلیئر سائٹس پر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

حمید رضا کا کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا سنگین صورتحال کے باوجود ایران نے بین الاقوامی پروازوں کو اپنے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان

حمیدرضا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایجنسی کی رپورٹس کے ذریعے ایران کے اہم نیوکلیئر مراکز کا ڈیٹا اسرائیل تک پہنچایا گیا جو کہ ایران کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ایران کے اس فیصلے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور مغربی طاقتوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور اب اس کے جواب میں عالمی سطح پر ممکنہ ردعمل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *