گزشتہ 20 ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں کا دائرہ دیگر ممالک تک پھیل گیا، رپورٹ

گزشتہ 20 ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں کا دائرہ دیگر ممالک تک پھیل گیا، رپورٹ

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 ماہ میں اسرائیل کے حملے غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک تک بڑھ گئے۔

گزشتہ 20 ماہ کے دوران اسرائیل کے فضائی اور ڈرون حملوں کا دائرہ صرف فلسطینی علاقوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اس میں خطے کے دیگر ممالک بھی شامل ہو گئے ہیں ، ان حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے اور بین الاقوامی قوانین کے حوالے سے تشویش کو جنم دیا ہے۔

امریکی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق اسرائیل نے لبنان، شام، یمن اور ایران پر حملے کیے،  اسرائیل نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سب سے زیادہ 18 ہزار سے زائد حملے کیے۔

ان حملوں میں 56 ہزار فلسطینی شہید، 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں 15 ہزار سے زائد اسرائیلی حملوں میں ڈیرھ ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کابھارت مسلم دشمن ریاست بن چکا ہے: ہندوستانی مورخ رام چندر گوہا کااعتراف

اسرائیل نے شام میں گزشتہ چھ ماہ میں 200 حملے کیے، اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے یمن پر 39 حملوں میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران پر 13 سے 23 جون کے دوران 146 حملے کیے جن میں بچوں سمیت 606 ایرانی شہید، 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ میں 66 بچوں کی غذائی قلت کے باعث اموات کو تشویشناک قرار دے دیا۔

ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں 5 ہزار 119 بچے جاں بحق ہوئے، جن کی عمریں 6 ماہ سے 5 سال کے درمیان تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پراگ جین کی بطور را چیف تقرری ، خطے میں استحکام یا بھارت کی نئی مہم جوئی؟

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے خلاف قحط کو بطور ہتھیار استعمال کیا جانا اور یہ جاری محاصرے ایک جنگی جرم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم پر عالمی برادری کا خاموش رہنا شرمناک ہے، یہاں بچے بھوک اور بیماریوں کا شکار ہوکر مر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *