بھارتی نیوز چینلز نے جعلی خبروں، جھوٹے پروپیگنڈے اور غلط بیانی اورجھوٹی خبریں پھیلانے کی آخری حدیں بھی پار کر لی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے بھارت کے بڑے نیوز چینلز آج تک، ذی نیوز، این ڈی ٹی وی، اے بی پی نیوزاور ریپبلک ٹی وی پر فوری پابندی لگانے کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک،پاکستان کی جانب سے میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب
انڈین جیمز نامی ایک مشہور صارف نے ایکس پرمطالبہ کیا کہ ان تمام چینلز کو جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے پر حکومتِ ہند کی جانب سے فوراً بین کیا جانا چاہیے‘۔
بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے اور گمراہ کن خبریں
آزاد ریسرچ کے مطابق حالیہ رپورٹس اور میڈیا واچ ڈاگز کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی نیوز چینلز خاص طور پر ایسے مواقع پر جب ملک کی سلامتی، خارجہ پالیسی یا ہمسایہ ممالک سے تعلقات زیر بحث ہوتے ہیں، بار بار جھوٹے یا غیر مصدقہ دعوے نشر کرتے رہے ہیں۔
آزاد ریسرچ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی) کے دوران کئی بھارتی نیوز چینلز نے غیر مصدقہ خبریں چلائیں، جن میں پاکستان پر فضائی حملے، کراچی میں عوام کی جھوٹی بغاوت، پاکستانی افواج کی شکست، اسلام آباد پر قبضہ، وزیراعظم کی گرفتاری، آرمی چیف کی گمشدگی جیسی جھوٹی خبریں اور اکثر ایسی ویڈیوز استعمال کی گئیں جو دراصل فلسطین یا سوڈان کے حالات، یا یہاں تک کہ ویڈیو جیمز سے لی گئی تھیں۔
آزاد ریسرچ کے مطابق سینٹر فار جسٹس اینڈ پیس (سی جے پی) نے باقاعدہ شکایت درج کروائی کہ بعض بھارتی نیوز چینلز نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کی فوٹیج کو پاکستان کے خلاف ’بھارتی دفاعی کارروائی‘ بنا کر پیش کیا، جو مکمل جھوٹی اور بے بنیاد تھیں۔
مزید پڑھیں:فیک نیوزالرٹ: بھارتی ٹی وی ریبلک نیوز پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا
بعض رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ ’آج تک‘ اور ’ذی نیوز‘ جیسے نیوز چینلز نے ماضی میں بھی جعلی کلپس، ایڈیٹ شدہ سب ٹائٹلز اور اشتعال انگیز ہیڈلائنز کے ذریعے عوامی جذبات کو بھڑکایا اور نفرت پھیلائی۔
عوامی اعتماد اور قومی سلامتی پر جھوٹی خبروں کے اثرات
آزاد ریسرچ کے مطابق بھارتی نیوز چینلز کی جھوٹی خبروں کے باعث ان چینلز کی خبروں پر عوامی اعتماد میں کمیآئی ہے سوشل میڈیا اور ریڈٹ جیسے پلیٹ فارمز پر متعدد صارفین نے بھارتی نیوز کو ’فیک نیوز فیکٹری‘ قرار دیا ہے۔ ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’یہ چینلز صرف خوف اور نفرت بیچتے ہیں‘۔
Aaj Tak
ZEE News
NDTV
ABP News
Republic TV
Should be immediately Ban by Government of India
— 🚨Indian Gems (@IndianGems_) June 27, 2025