مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب

مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب

بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے ’آپریشن سندور ‘ تک کی مودی سرکار کی ناکامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

 سشانت سنگھ نے اپنے کالم میں لکھا کہ ’پہلگام دہشتگردانہ حملے کو 2 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا‘؟

یہ بھی پڑھیں:پرشانت کشور نے مودی کے ’آپریشن سندور‘ کا پوسٹ مارٹم کردیا

سشانت سنگھ نے اپنے کالم میں لکھا کہ پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے؟ پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے ’آپریشن سندور‘ کو فتح کے سرکاری بیانیہ میں تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’مودی حکومت نے 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملوں کے نتائج کو ایک عظیم فتح کے طور پر دکھایا، اب آپریشن سندور کو بھی ایک کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ’ بھارتی فضائیہ نے اپنے پانچ لڑاکا طیارے گنوائے، حکومت نے  سٹرائیک کی کوئی سیٹلائٹ تصویر یا ویڈیو شواہد منظر عام پر نہیں لائے۔

مزید پڑھیں:آپریشن سندور پاش پاش۔۔!! بھارت کی فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان خلیج بڑھنے لگی

سشانت سنگھ نے خبردار کیا کہ بھارت، پاکستان جیسے جوہری طاقت کے حامل ملک کے ساتھ ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نقصانات کو چھپانے اور ناکامیوں کو کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو اندرونی دباؤ اور شدید ناکامی کا اعتراف ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپریشن سندور کے نقصانات کو کم کرنے یا مبہم کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں  گہری تکلیف کا اظہار کرتی ہیں‘۔ جدید رافیل طیارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔جب تک بھارت پہلگام  اور اس پر فوجی ردعمل سے سبق نہیں سیکھتا، بھارت کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *