وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت دے دی

وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت دے دی

قومی سیاست میں اہم پیشرفت کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف ناراض مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،قبل ازیں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار جو پارٹی سے ناراض تھے کافی عرصے سے سیاسی منظرنامے سے دور ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی اس ملاقات میں وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :علیمہ خان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

یہ بھی یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ سال بھی چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے چوہدری نثار علی خان جو مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما تھے، 2018 میں پارٹی سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

وہ 34 سال سے زائد عرصہ تک پارٹی سے وابستہ رہے،اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کیا ہے اقتدار کی نہیں بلکہ عزت کی سیاست کرتا ہوں ،بعد ازاں انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں راولپنڈی کی 4 قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ د ئیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *