دہلی میں بی جے پی کے بلڈوزر نیچے غریبوں کی 10ہزار بستیاں روندی گئیں،عام آدمی پارٹی

دہلی میں بی جے پی کے بلڈوزر نیچے غریبوں کی 10ہزار بستیاں روندی گئیں،عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ  بی جے پی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک دہلی میں تقریباً غریبوں کی دس ہزار بستیاں مسمار کی جا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عام آدمی پارٹی دہلی کے صدر سوربھ بھاردواج نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنما، جن میں نریندر مودی بھی شامل ہیں نے انتخابات کے دوران کچی بستیوں میں رہنے والے غریب عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں پکے گھر دئیے جائیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، گلوبل ٹارچر انڈیکس میں بھارت خطرناک ملک قرار

مگر بی جے پی نے ان لوگوں کو دھوکہ دیا اور ان سے ووٹ لے لیے، لیکن حکومت بننے کے چند ہی دنوں بعد بی جے پی نے ان غریبوں کی جھگیاں گرانا شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً دس ہزار جھگیاں گرائی جا چکی ہیں اور ایک لاکھ سے زیادہ غریب جھگی مکین بے گھر ہو چکے ہیں جن کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی غریب دشمن جماعت ہے وہ دہلی سے غریبوں کو نکال باہر کرنا چاہتی ہے، اسی لیے ایک ایک کرکے جھگیاں گرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھگیوں میں رہنے والے لوگ متحد ہوں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *