ویب ڈیسک ۔ بھارت کے انڈونیشیا میں تعینات دفاعی نمائندے، کیپٹن (انڈین نیوی) شیو کمار نے گزشتہ ماہ انڈونیشیا میں ایک سیمینار کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ نے 7 مئی 2025 کی شب پاکستان میں دہشت گردی سے منسلک اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران اپنے لڑاکا طیارے کھو دیے۔ ان نقصانات کا سبب بھارت کی سیاسی قیادت کی جانب سے فوجی تنصیبات یا فضائی دفاعی نظام کو نشانہ نہ بنانے کی پابندی تھی۔
‘آزاد ریسرچ’ کے مطابق، بھارت کے دفاعی نمائندے کی جانب سے کیا گیا یہ ذلت آمیز اعتراف محض ایک معمولی واقعہ نہیں بلکہ آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کی مکمل ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے، نہ صرف ان کی خطرناک جنگی اشتعال انگیزی میں بلکہ بنیادی عسکری مہارت میں بھی۔
یہ ناکامی اس حد تک شرمناک تھی کہ بھارتی افواج کو اپنے نقصانات بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تسلیم کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جس سے ان کے تیار کردہ پروپیگنڈے کی بچی کھچی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔
‘آزاد ریسرچ’ کے مطابق، یہ ناپسندیدہ اعترافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی شاہ کی بڑھکوں اور بیانیوں سے ان کی اسٹریٹیجک غلطیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، جنہوں نے بھارت کی افواج کو عالمی سطح پر رسوا کر کے رکھ دیا ہے۔