دفاعی تجزیہ کار کرنل (ر) عابد لطیف نے یوٹیوب پوڈکاسٹ آزاد سیاست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کبھی یہ گمان بھی نہیں تھا کہ پاکستان اس کی ڈرون وارفیئر حکمت عملی کا مؤثر جواب دے پائے گا، لیکن پاکستان نے نہ صرف بھرپور دفاع کیا بلکہ دشمن کو واضح پیغام بھی دیا کہ ہم ہر محاذ پر تیار ہیں۔
کرنل (ر) عابد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی جھوٹ پر مبنی ہے، جس میں ہر واقعے کو اس انداز میں پیش کیا جاتا ہے کہ ہیرو بھارت خود بنے اور اپنے ہمسایہ ممالک کو ولن ثابت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی سوچ کسی بھی ہمسائیگی کے لیے زہریلی ہوتی ہے اور بھارت کا یہ رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب بھارت دوبارہ ایسا قدم اٹھانے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔ الحمدللہ پاکستان نے بھرپور تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ڈرون وارفیئر میں جواب دیا اور یہ ثابت کیا کہ ہم نہ صرف دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :آپریشن سندور ڈاکیومنٹری: بھارتی دعوے زمینی حقائق کے سامنے دھڑام سے گر پڑے