اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے اب ایپ کے اندر ہی ڈاکیومنٹ اسکین کرکے فوراً شیئر کیے جاسکیں گے۔

اس فیچر کے استعمال کیلیے صارفین کو کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ واٹس ایپ خود ہی تصویر کو ڈاکیومنٹ بنا کر آپ کو پی ڈی ایف میں شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف آئی فون (آئی او ایس ) صارفین کے لیے تھی۔

ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دستاویزات کی شیئرنگ کے مینیو کا حصہ بنایا جائے گا اور اسکین ڈاکومنٹ کے نام سے دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: سابق ایگزیکٹو کینیڈین سیکورٹی اینٹیلیجنس ڈینیئل اسٹینٹن کے بھارتی انٹیلیجنس بارے دلچسپ انکشافات

اس اضافے کے بعد صارفین ڈیوائس کے کیمرے سے کسی بھی دستاویز کو اسکین کرسکیں گے اور انہیں کسی اسکیننگ ٹول یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اسکین ڈاکومنٹ آپشن کو منتخب کرنے پر کیمرا متحرک ہوگا جس کے بعد دستاویز کو اسکین کیا جاسکے گا۔ اسکین کے بعد صارفین اس کا پریویو بھی دیکھ سکیں گے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کرسکیں گے۔

ایپ کی جانب سے خودکار طور پر مارجن سجیسٹ کیا جائے گا مگر صارفین اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ڈرون وار فیئر کا ایسا جواب دیا جو بھارت کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا،کرنل ( ر) عابد لطیف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *