رونالڈوکا سعودی کلب النصر سے 2 سالہ معاہدہ، یومیہ تنخواہ کتنے کروڑ لیں گے؟

رونالڈوکا سعودی کلب النصر سے 2 سالہ معاہدہ، یومیہ تنخواہ کتنے کروڑ لیں گے؟

دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کرلیا۔

اس نئے معاہدے کے بعد اب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی۔ خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا 2022 میں سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *