بھوپال برج زمین بوس، مودی سرکار کی کرپشن اور نااہلی کی نئی مثال سامنے آ گئی

بھوپال برج زمین بوس، مودی سرکار کی کرپشن اور نااہلی کی نئی مثال سامنے آ گئی

بھوپال برج زمین بوس ، مودی سرکار کی کرپشن، نااہلی اور سفارشی نظام کا پردہ فاش ہوگیا۔

بھوپال میں تعمیر ہونے والا اووربرج، جس پر 18 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، عوامی استعمال سے قبل ہی زمین بوس ہو گیا۔

یہ واقعہ نہ صرف مودی سرکار کی کرپشن بلکہ منصوبہ بندی میں ناقص کارکردگی اور سیاسی مداخلت کی ایک اور مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق، اس منصوبے کا آغاز مارچ 2023 میں کیا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسے 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا تاہم بدانتظامی اور تاخیر کے باعث منصوبے کی مدت بڑھا کر 36 ماہ کر دی گئی جبکہ  تکمیل سے صرف چند ماہ قبل ہی پل زمین بوس ہو گیا، جس پر عوام اور اپوزیشن جماعتوں نے شدید ردعمل دیا ہے۔

ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں 274 افراد کی ہلاکت ، بھارتی فضائی نظام پر سوالیہ نشان

پل پشپا نگر اور نیو بھوپال کو جوڑنے کے لیے تعمیر کیا جا رہا تھا، مگر اب یہ عوامی تحفظ کے بجائے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق، پل کے ڈیزائن پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزائن تکنیکی لحاظ سے غیر محفوظ اور غیرمعمولی تھا۔

تجربہ کار ماہرین کو نظرانداز کر کے سیاسی بنیادوں پر مقرر کیے گئے ناتجربہ کار انجینئرز کی نگرانی میں منصوبہ مکمل کیا جا رہا تھا، جس سے اس کی نااہلی واضح ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یہو ہنود گٹھ جوڑ ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی کا پردہ فاش

اپوزیشن رہنماؤں نے مودی سرکار سے سخت سوالات کیے ہیں کہ آخر ایسے ناقص منصوبے کی منظوری اور فنڈنگ کیسے دی گئی۔

یہ واقعہ بھارت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ہونے والی لوٹ مار اور بدانتظامی کی ایک اور جھلک ہے،  کرپشن، اقربا پروری، اور سیاسی مداخلت نے بھارت کے ریاستی ڈھانچے کو کھوکھلا کر دیا ہے اور عوام ان تمام اقدامات کی قیمت جان و مال کی صورت میں چکا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *