پاکستانی حکام نے ایک بدنام زمانہ افغانی پروپیگنڈا اکاؤنٹ “احسن اغا” کو ٹویٹر انتظامیہ کے ذریعے مستقل طور پر بند کروا دیا ہے۔
یہ اکاؤنٹ پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے اور عوامی رائے کو متاثر کرنے کے لیے سرگرم تھا۔ پاکستانی حکام نے ٹویٹر انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر کے اس اکاؤنٹ کو مکمل طور پر معطل کرانے کی کارروائی کی، جس کے بعد اب یہ اکاؤنٹ دوبارہ فعال نہیں کیا جا سکتا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام میں مثبت معلومات کے بہاؤ کو یقینی بنانا ہے۔