بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر پشامیلارام میں سگاچی کیمیکل انڈسٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری میں ری ایکٹر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگی۔
تلنگانہ فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے تقریباً 15 سے 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاسا میلارام فیز 1 علاقے میں واقع سگاچی فارما کمپنی میں پیر کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور فیکٹری میں ایک ری ایکٹر پھٹنے کے بعد پیش آنے والے اس واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں:پہلگام حملے کے بعد جعلی، خطرناک خبروں کا پھیلاؤ، فیک نیوز واچ ڈاگ نے بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ کردار پرسوال اٹھا دئیے
5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 5 دیگر نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 11 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔
یہ واقعہ سیگاچی فارما کمپنی پاسا میلارام فیز 1 میں پیش آیا۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا ہے۔ مودی کے دفتر سے جاری ایکس پر بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی ہے۔