بھارتی ریاست مہاراشٹر کی آرڈیننس فیکٹری میں دھما کہ ، متعدد ہلاکتیں

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سےمتعدد ہلاکتیں ہوگئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارا کے علاقے جواہر نگر میں قائم اسلحہ ساز فیکٹری میں ہوادھماکہ اسلحہ ساز فیکٹری کے ایک سیکشن میں گزشتہ صبح 10:30 بجے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی جانب سے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی دھماکے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیںاپوزیشن رہنماؤں نے اس حادثے کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دے دیا۔

ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ماضی کے مختلف واقعات سے ثابت ہو چکی ہے، اکتوبر2024میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کافی کے شوقین افراد کے لیے بُری خبر

اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھےبھارتی فوج کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث ایمونیشن اور ہتھیاروں کی جگہوں پر آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

editor

Related Articles