صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 14 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مغرب لاہور تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے پنجاب کے دیگر شہروں قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، مریدکے، کامونکے، ننکانہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔