پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 109 پروازوں کے ذریعے 24 ہزار عازمین حج پہلے ہی پاکستان واپس آ چکے ہیں۔ اس وقت حج کے بعد آپریشن جاری ہے جس میں بوئنگ 777 اور ایئربس اے 320 سمیت قومی ایئرلائن کے بیڑے کے طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق حج واپسی آپریشن 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس کے علاوہ چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ وزارت مذہبی امور نے باضابطہ طور پر حج 2026 کے عازمین کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی اور اس مرحلے پر رجسٹریشن فیس کی ضرورت نہیں ہے۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ حج 2026 کے لیے تمام خواہشمند عازمین کے لیے جلد رجسٹریشن لازمی ہے۔ رجسٹریشن کے اس لازمی عمل کو مکمل کرنے والے ہی 2026 میں حج کرنے کے اہل ہوں گے۔
ادھر سعودی وزارت شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 171 ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جب کہ سعودی عرب سے اس سال 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 تھی جب کہ 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین نے حج ادا کیا۔ اے اللہ فلسطینیوں کو امن عطا کر اور دشمن پر غالب فرما، خطبہ حج میں خصوصی دعا خیال رہےکہ جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔
حجاج غروب کے ساتھ ہی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں پہنچ کر انہوں نے سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں۔
حجاج آج شب مزدلفہ میں بسر کرنے کے بعد فجر نماز ادا کرنے کے فوری بعد وادی منٰی روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کرنے کے بعد احرام کھول دیں گے۔