ویب ڈیسک: بھارتی کانگریس پارٹی کی خاتون رہنما نے ایک نجی بھارتی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں مودی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ناصرف اینکر کو سخت جواب دیا بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو دفاعی ناکامیوں اور مبینہ پردہ پوشی پر کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔
پروگرام کے دوران اینکر نے سوال کیا کہ کانگریس ہر معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ کیوں بناتی ہے؟ جس پر کانگریس کی خاتون رہنما نے جواب دیا کہ پاکستان نے جتنے بھارتی جنگی طیارے گرائے ہیں، جن کا اعتراف خود بھارتی فضائیہ کے سربراہ کر چکے ہیں، اُن کے پائلٹس کہاں ہیں؟
🚨🚨🚨سرکار نے آپریشن سندور کا سودا کیا۔۔ کیا ہمارے پائلٹ محفوظ ہیں؟ ہمارے ایک شہید کی شہادت کو کیوں چھپایا گیا؟ بھارتی ونگ کمانڈر ریٹائرڈ انوما اچاریا نے مودی سرکاری کو دھو ڈالا pic.twitter.com/Y33UxnyMF5
انہوں نے کہا کہ اگر مودی حکومت ان پائلٹس کی اموات کو چھپا رہی ہے تو یہ ملک و قوم کے ساتھ سنگین غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پائلٹس زندہ اور محفوظ ہیں تو وہ کہاں ہیں؟ قوم کو سچ کیوں نہیں بتایا جا رہا؟
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی سرکار نے ’ آپریشن سندور‘ کا سودا کیا ہے، تاہم انہوں نے اس خفیہ فوجی آپریشن کی نوعیت یا تفصیلات بیان نہیں کیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے فوراً بعد بھارت نے 7 مئی کو ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ان حملوں کے دوران 6 مختلف مقامات پر 24 دھماکے ہوئے، جن میں 40 پاکستانی شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے، جب کہ 13 فوجی جوان بھی شہید اور 78 زخمی ہوئے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین رافیل طیاروں سمیت6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، اور لائن آف کنٹرول پر موجود بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔