الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، وفاق میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت مل گئی

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، وفاق میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت مل گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو تحریک انصاف کا قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ امیدوار قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، خیبر پختونخوا اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کر دی ہیں، جن میں سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ جے یو آئی (ف) کو ایک نشست ملی ہے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) کو 10 اور پیپلز پارٹی کو 1 نشست ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پختونخوا اسمبلی میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں بھی بحال ہو گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں، جن میں جے یو آئی کو 8، مسلم لیگ (ن) کو 6، پیپلز پارٹی کو 5، تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور اے این پی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

اسی اسمبلی میں اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں بھی بحال ہو گئی ہیں، جن میں جے یو آئی (ف) کو 2، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں بحال کر دی گئی ہیں، جن میں استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کو ایک ایک نشست دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ سےمتعلق اہم پیشرفت طے

پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بھی بحال ہو گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) کو 2 اور پیپلز پارٹی کو 1 نشست ملی ہے۔

سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستیں بحال ہو گئی ہیں، جن میں ایک نشست پیپلز پارٹی اور ایک ایم کیو ایم کو دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *