بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے گھبرا گیا، ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر غیر حاضر

بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے گھبرا گیا، ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر غیر حاضر

ویب ڈیسک۔ بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے گھبرانے لگا، پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکسکت کے بعد سے بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے گریز کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ چین میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزارتی اجلاس میں کسی بھی بھارتی وزیر نے شرکت نہیں کی۔

ایس سی او وزرائے ٹرانسپورٹ کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی آنند پرکاش کو کرنا تھی، تاہم ان کی نشست خالی رہی، جس پر دیگر شرکا نے بھی حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا۔

پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے، اور اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ عالمی فورم پر قابل افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے آپریشن سندور کا سودا کیا، کانگریس خاتون رہنما برس پڑیں

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اہم فورم ہے، بھارت کو ایک اچھے ہمسائے کی طرح رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برابری کی بنیاد پر باہمی تعلقات کا خواہاں رہا ہے اور ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے ہمیں بقائے باہمی کی سوچ پر قائم رہنا ہوگا۔

Related Articles