پاکستان کی عسکری صلاحیت نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا: پراوین ساہنی

پاکستان کی عسکری صلاحیت نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا: پراوین ساہنی

ویب ڈیسک۔ بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے ’’دی وائر‘‘ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ چار روزہ آپریشن کے دوران دنیا کو اپنی جدید فوجی صلاحیت اور حکمت عملی سے حیران کر دیا ہے، اور بھارت عالمی سطح پر دفاعی ناکامی کا شکار ہو چکا ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان کوئی ڈیٹا نہیں بلکہ حقیقت ہے، اور اس کی پروفائل دنیا بھر میں نمایاں ہو چکی ہے۔ چھ اور سات مئی کی رات کو ہونے والی کارروائی اس پورے آپریشن کا سب سے اہم لمحہ تھا۔ اگلے ہی دن پاکستان ایئر فورس کے ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے انٹرنیشنل میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے کس طرح الیکٹرو میگنیٹک شناخت کے ذریعے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے نہ کوئی معلومات دی گئیں، نہ ہی کوئی وضاحت آئی۔ “ہم آج تک چھپے بیٹھے ہیں، اور دنیا سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ اگر ہم نے کچھ کیا ہے تو دنیا کو کیوں نظر نہیں آیا؟”

تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا کہ آئندہ پاک بھارت جنگ میں فضائی قوت فیصلہ کن ہوگی، اور پاکستان اس میدان میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے۔ “ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹمز، میزائلز، اور فضائی تیاری اس وقت بری طرح کمزور ہے، جبکہ پاکستان نہ صرف اپنے جدید تصورات کے ساتھ تیار ہے بلکہ چین کی مکمل پشت پناہی بھی اسے حاصل ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ایک اور جنگ ہوئی تو کشمیر کھو دیں گے،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی کا انکشاف

پراوین ساہنی نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر کسی بھی کارروائی کو سیٹلائٹ کے ذریعے فوری طور پر جانچا جا سکتا ہے۔ چین، امریکہ، یورپ اور روس کے پاس 24 گھنٹے نظر رکھنے والا سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے، جس کے ذریعے 6 اور 7 مئی کی رات کیا ہوا، پوری دنیا نے دیکھا۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ ہم نے آپریشن روک دیا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا اندازہ ہو چکا ہے۔ پاکستان تیزی سے خود کو تیار کر رہا ہے جبکہ ہم سیاسی جواز تلاش کرتے رہ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی نہ تو قابلِ اعتبار روایتی جنگی صلاحیت ہے، نہ ہی کوئی فعال حکمتِ عملی۔ “چین مشرقی لداخ میں بیٹھا ہے، ہم اسے نکال نہیں سکتے۔ پاکستان کو ہم کمزور سمجھتے رہے، مگر آج اس کی دفاعی پوزیشن ہم سے بہتر ہے۔”

یہ بھی پڑھیں؛ 11 سال میں بھارت کی دفاعی و خارجی پالیسیوں کا دیوالیہ نکل گیا، بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی

آخر میں تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان نے اپنا دفاعی بجٹ 20 فیصد بڑھا دیا ہے اور چین اس کے ساتھ ہے۔ “پاکستان کہیں نہیں جا رہا، بلکہ مضبوط ہو رہا ہے، جبکہ ہم صرف یہی کہتے آ رہے ہیں کہ وہ ٹوٹنے والا ہے۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *