آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی پائلٹ سے متعلق جھوٹے دعوے کا پول کھول دیا

آزاد فیکٹ چیک  نے بھارتی پائلٹ سے متعلق جھوٹے دعوے کا پول کھول دیا

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی جعلی خبر کو بے نقاب کر دیا۔

آزاد فیکٹ چیک کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں  یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ کسی بھارتی پائلٹ کی ہے جو اپنے آپ کو جہاز سے ایجیکٹ کررہا ہے لیکن یہ حقیقیت میں گمراہ کن ہے ، اس  ویڈیو میں کہیں بھی پیراشوٹ کے کھلنے کے شواہد موجود نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی عسکری صلاحیت نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا: پراوین ساہنی

ماہرین کے مطابق  اس ویڈیو میں جو چیز آہستہ آہستہ نیچے آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، وہ درحقیقت ایک پلاسٹک کا شاپنگ بیگ لگتی ہے، نہ کہ کوئی پائلٹ یا پیراشوٹ۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پرغلط معلومات کے پھیلاؤ کی ایک اور مثال ہے جسے آزاد فیکٹ چیک نے بروقت بے نقاب کیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کانگریس پارٹی کی خاتون رہنما نے ایک نجی بھارتی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں مودی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو دفاعی ناکامیوں اور مبینہ پردہ پوشی کا پول کھولا تھا ۔

پروگرام کے دوران اینکر نے سوال کیا کہ کانگریس ہر معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ کیوں بناتی ہے؟ جس پر کانگریس کی خاتون رہنما نے جواب دیا کہ پاکستان نے جتنے بھارتی جنگی طیارے گرائے ہیں، جن کا اعتراف خود بھارتی فضائیہ کے سربراہ کر چکے ہیں، اُن کے پائلٹس کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار نے آپریشن سندور کا سودا کیا، کانگریس خاتون رہنما برس پڑیں

سوشل میڈیا پراس طرح بھارتی پائلٹس سے متعلق جھوٹے دعوے مودی سرکار کی جانب سے عوام اور اپوزیشن کے بڑھتے سوالات سے جان چھڑانے کی بھی عکاسی کرتے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *