جنوبی افریقہ کے ایئر فورس چیف سیمو مبامبو کا دورہ پاکستان، جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش

جنوبی افریقہ کے ایئر فورس چیف سیمو مبامبو کا دورہ پاکستان، جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش

جنوبی افریقہ کی ایئر فورس کے چیف، لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  (سی جے سی ایس سی)، جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے ساتھ تصادم میں کوئی بیرونی مدد حاصل نہیں کی، مکمل اپنی صلاحیتوں پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد

دورے کے آغاز پر لیفٹیننٹ جنرل سیمو مبامبو کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں افواج کے درمیان تعاون کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر علاقائی اور عالمی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:جنوبی ایشیا میں کئی ایسےتنازعات موجود جو کسی وقت بھی بے قابو ہوسکتے ہیں : جنرل ساحر شمشاد مرزا

لیفٹیننٹ جنرل مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *