پی اے اے ایئر کارگو کے نرخوں میں بڑا اضافہ، نئے چارجز ملک بھر میں نافذ العمل

پی اے اے ایئر کارگو کے نرخوں میں بڑا اضافہ، نئے چارجز ملک بھر میں نافذ العمل

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے ایئر کارگو کے نرخوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے جس میں کچھ چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے ٹرانزٹ کارگو مانیٹرنگ سسٹم میں تبدیلی بارے شائع ہونیوالی خبروں پر وضاحت جاری کردی

نئی نرخوں کو باضابطہ طور جاری دیا گیا ہے اور ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر یکم جولائی سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پالتو پرندوں، بلیوں، کتوں، پان کے پتوں اور پروازوں کے ذریعے لے جانے والے عام سامان سمیت متعدد اشیا کے لیے نئے کارگو چارجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

پروازوں میں پالتو پرندوں کو لے جانے کے چارجز میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پالتو طوطوں، بلیوں، کتوں اور دیگر جانوروں کی نقل و حمل کے نرخ 200 روپے فی کلو گرام سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین سے اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز

پان کے پتوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت 70 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔ خطرناک مواد کی نقل و حمل کے نرخوں پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے، جس میں 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو گرام کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کر دی

جنرل کارگو کے نرخوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو اب 125 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی قیمت 15 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔

ایئر پورٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ ان کارگو چارجز پر 5 سال بعد نظر ثانی کی گئی ہے۔ ایئر پورٹ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر کارگو کے نرخوں میں اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *