پاکستانی سفارتکار کی گرج، بھارت کو عالمی فورم پر آئینہ دکھا دیا

پاکستانی سفارتکار کی گرج، بھارت کو عالمی فورم پر آئینہ دکھا دیا

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59ویں اجلاس میں پاکستان نے بھارت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59ویں سیشن کے دوران پاکستانی نمائندے دانیال حسنین نے بھارت کے جارحانہ رویے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت اب خطے میں ایک انتہاپسند اور جارح ریاست کے طور پر سامنے آ رہا ہے، جو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
بھارت مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہی ملک پاکستان کا ہمسایہ بھی ہے،دانیال حسنین نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف سرحدی اشتعال انگیزی میں ملوث ہے بلکہ آبی دہشتگردی کی دھمکیاں دے کر خطے کو ایٹمی تصادم کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مودی کی خارجہ حکمتِ عملی زمین بوس، دنیا بھارت سے دور، پاکستان سے قریب
ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد عناصر کی مالی و عسکری معاونت کر رہا ہے اور بھارتی قیادت خود ان کارروائیوں کا اعلانیہ اعتراف بھی کرتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے قتل، تشدد اور جبر کا سہارا لیا جا رہا ہے،سیاسی مخالفین کے گھروں کو مسمار کرنا اور اقلیتوں کو نشانہ بنانا وہاں ایک معمول بن چکا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :کھوکھلے نعرے مہنگے دورے، بھارتی سیاستدان کی مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید
پاکستانی نمائندے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت وہاں دانستہ طور پر آبادیاتی تبدیلیاں لا کر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی اسپانسر کردہ دہشتگردی اور سرحدی جارحیت کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ جرات اور استقامت سے جواب دیا ہے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانا بخوبی جانتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *