فیکٹ چیک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیرس کے دورے سے متعلق کوئی دعوت قبول نہیں کی

فیکٹ چیک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیرس کے دورے سے متعلق کوئی دعوت قبول نہیں کی

آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پیرس کا دورہ نہیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے کسی کی دعوت قبول نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر سردار ظہور اقبال کے نام سے جاری ایک ویڈیو کانفرنس پر واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل کی جانب سے ایسے کسی دورے کی دعوت قبول نہیں کی گئی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق سردار ظہور اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکی دعوت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جلد پیرس کا دورہ کرینگے، اور انکی آفیشل دعوت قبول کرلی گئی ہے۔

آزاد نے سینئر ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *