سوشل میڈیا پر ’’ فیلڈ مارشل عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا پر ’’ فیلڈ مارشل عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر “فیلڈ مارشل سید عاصم منیر” اس وقت  ٹرینڈ میں سرفہرست ہے ، یہ ٹرینڈ مختلف بین الاقوامی اور سفارتی پیش رفت کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو بے حد سراہ رہے ہیں ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے اور امن مذاکرات میں سہولت کاری کے حوالے سے اہم سفارتی کردار ادا کیا، جسے علاقائی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی اس کوشش کو عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل ہوئی ہے۔

مزید برآں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایکس پر جاری بیان میں ایران امریکا مذاکرات سے متعلق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کے کہنے پر پراجیکٹ فریڈم منصوبے کو بھی عارضی طور پر معطل کیا  ۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں حالیہ پیش رفت اور مختلف عالمی امور میں بڑھتے ہوئے کردار کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں مثبت الفاظ میں یاد کیا، متعدد پوسٹس میں انہیں “فاتحِ حق” اور دیگر تعریفی القابات سے بھی نوازا گیا، جس سے یہ ٹرینڈ مزید مضبوط ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا دنیا میں اہم کردار، یقین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی، وزیراعظم

ایران امریکا مذاکرات میں ثالثی ہی نہیں بلکہ گزشتہ سال پاک بھارت جنگ میں شاندار فتح دلوانے کا کریڈٹ بھی سید عاصم منیر کو ہی جاتا ہے جن کی اعلیٰ قائدانہ و دفاعی صلاحیتوں نے دشمن بھارت کی ناہلی ساری دنیا میں عیاں کی اور بھارت عبرتناک شکست سے دوچار ہونے کے بعد آج بھی منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔

editor

Related Articles