راولپنڈی اسلام آباد میں آندھی ،موسلادھار بارش،نالہ لئی کی سطح بلند ، الرٹ جاری

راولپنڈی اسلام آباد میں آندھی ،موسلادھار بارش،نالہ لئی کی سطح بلند ، الرٹ جاری

راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے شہری زندگی کو شدید متاثر کیا ہے،جس کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے “رین ایمرجنسی” نافذ کر دی ہے،نالہ لئی کے اطراف کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں ،شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خطرے کے پیش نظر قریبی آبادیوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں۔
ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، واسا کی جانب سے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور نکاسی آب کے عملے کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کی جلد از جلد نکاسی ممکن بنائی جا سکے۔

ادھرشدید بارش کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آئیسکو کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ  شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خاص طور پر نالہ لئی، گوالمنڈی، دھنک سٹاپ، کٹاریاں، اور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *