آزاد فیکٹ چیک، رافیل طیارے کے حوالے سے چین سے منسوب دعویٰ غلط ثابت

آزاد فیکٹ چیک، رافیل طیارے کے حوالے سے چین سے منسوب دعویٰ غلط ثابت

 آزاد فیکٹ چیک” نے ایک بھارت سے تعلق رکھنے والے ایکس ہینڈل کی نشاندہی کی ہے جو ایک من گھڑت دعویٰ پھیلا رہا تھا۔ اس ہینڈل نے ایک پوسٹ میں جھوٹا دعویٰ کیا کہ چین کی جانب سے اس کے سفارتخانوں کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ انہوں نے ایک فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق اس خبر کی نہ صرف کوئی بنیاد نہیں بلکہ اسے فرانسیسی انٹیلی جنس سے منسوب کرنا بھی گمراہ کن ہے۔ چین کی کسی بھی سرکاری ویب سائٹ، سفارتخانے یا وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید تحقیق سے یہ بھی واضح ہوا کہ رافیل طیارے کے مار گرائے جانے کی خبر سب سے پہلے عالمی خبر رساں ادارے سی این این نے دی تھی، جو فرانسیسی انٹیلی جنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے شائع کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں کسی چینی بیان یا دعوے کا ذکر نہیں تھا۔

جھوٹے دعوؤں کا مقصد کیا ہو سکتا ہے؟

بھارت میں سوشل میڈیا کے کچھ حلقے دانستہ طور پر ایسی خبریں پھیلاتے ہیں جن سے عالمی سطح پر رائے عامہ کو متاثر کیا جا سکے یا خطے میں دیگر ممالک کے خلاف ایک خاص بیانیہ مضبوط کیا جا سکے۔

آزاد فیکٹ چیک کا مؤقف

ایسے جعلی دعوے بین الاقوامی سطح پر امن، سفارتی تعلقات اور سچائی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ ادارے نے سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تحقیق ضرور کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *