کیپٹن کرنل شیر خان شہید سے متعلق ریٹائرڈ بھارتی میجر جنرل کے جھوٹے دعوے بے نقاب

کیپٹن کرنل شیر خان شہید  سے متعلق ریٹائرڈ بھارتی میجر جنرل کے جھوٹے دعوے بے نقاب

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے ایک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ، جو ایک ریٹائرڈ بھارتی آرمی میجر جنرل سے منسلک ہے، کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کو بے نقاب کر دیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی میت قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور بعد میں صرف بھارتی اصرار اور تعریفی حوالہ (citation) کے بعد اسے تسلیم کیا۔

تاہم حقائق کے مطابق، پاکستان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی میت واپس لینے سے انکار نہیں کیا تھا۔ 26 جولائی 1999 کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں ان کی میت کی واپسی کی واضح شرائط شامل تھیں، جو دونوں ممالک نے تسلیم کیں۔

کیپٹن کرنل شیر خان، جنہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز “نشانِ حیدر” سے نوازا گیا، ان کی بہادری کسی بھارتی تعریف یا بیان کی محتاج نہیں۔ ان کے جسم سے نکالی گئی 65 گولیاں اور دشمن کی صفوں میں پیدا ہونے والا خوف ان کے جذبۂ شہادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کا یومِ شہادت، مسلح افواج کا خراجِ عقیدت پیش

بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل کے جعلی دعوے میں کہا گیا تھاکہ
“یہ ہے جعلی ڈی جی آئی ایس پی آر، جنہوں نے ابتدا میں میت لینے سے انکار کیا، اور انہیں دہشت گرد کہا۔ صرف بھارت کے اصرار اور حوالہ دینے کے بعد پاکستان نے تسلیم کیا۔ آج شرم کے بغیر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جب کہ آج بھی درجنوں پاکستانی سپاہی پہاڑوں میں دفن ہیں۔”

آزاد فیکٹ چیک نے اس گمراہ کن دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی جھوٹی معلومات نہ صرف تاریخی حقائق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش بھی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *