وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے دوران ملک بھر میں سیکوٹری کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور انتظامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :یوم عاشورہ،جلوس اور مجالس کا انعقاد ،سخت سیکورٹی،بعض علاقوں میں موبائل سروس جزوی معطل ہوگی
وزیراعظم نے اس موقع پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز، سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی جانب سے یوم عاشور پر اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سیکورٹی اقدامات کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو بھی قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ ان کی مربوط، منظم اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث یوم عاشور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔