آزاد فیکٹ چیک نے ایک جعلی خبر کی نشاندہی کی ہے جو ایک بھارتی نژاد X اکاؤنٹ سے پھیلائی گئی،یہ اکاؤنٹ امریکہ میں قائم ہے اور اس نے دعویٰ کیا تھا کہ تربت، بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق کے مطابق یہ دعویٰ بے بنیاد اور غلط ہے، بلوچستان، خاص طور پر تربت میں ایسی کسی بھی کارروائی یا حملے کی تصدیق نہ ہی سرکاری ذرائع سے ہوئی ہے اور نہ ہی کسی معتبر میڈیا ادارے نے اس خبر کی اطلاع دی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :آزاد فیکٹ چیک، رافیل طیارے کے حوالے سے چین سے منسوب دعویٰ غلط ثابت
یہ واقعہ ایک مرتبہ پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پر بعض اکاؤنٹس جھوٹی خبریں پھیلا کر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
خاص طور پر پاکستان کے حساس علاقوں سے متعلق،سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔
جعلی خبروں سے نہ صرف عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے بلکہ یہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تقویت دے سکتی ہیں۔
Azaad Fact Check has identified misinformation spread by an Indian-operated X account based in the USA.
No Pakistani security forces convoy was attacked in Turbat, Balochistan. https://t.co/F9ifL8BdPj pic.twitter.com/8adUm0T0Mv— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 6, 2025