فیلڈ فارشل نے واضح کردیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو اپنے ٹکڑے اکھٹے کرتا رہ جائے گا، جبار چوہدری

فیلڈ فارشل نے واضح کردیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی  تو اپنے ٹکڑے اکھٹے کرتا رہ جائے گا، جبار چوہدری

ویب ڈیسک۔ سینئر صحافی جبار چوہدری کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹ افسران سے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت ناکام ہو چکی ہے، اور اگر مودی سرکار کے ذہن میں اب بھی کوئی جنگی خواہش یا منصوبہ موجود ہے تو وہ اسے فوراً ذہن سے نکال دے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان اس بار پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دے گا، اور بھارت اپنے ٹکڑے اکٹھے کرتا کرتا تھک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت آپریشن سندور کے مقاصد اور اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے جنگ کے ابھرتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی اور موجودہ پیچیدہ اور بدلتی ہوئی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، آپریشنل صلاحیت، اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سینئر صحافی جبار چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ خطے کا اصل لیڈر وہی ہوتا ہے جو امن کی بات کرتا ہے، اور پاکستان نے اس کردار کو بخوبی نبھایا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *