ویب ڈیسک۔ سینئر صحافی جبار چوہدری آزاد پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں موجود مفرور عادل راجہ فیلڈ مارشل کو پاکستان کا صدر بنانے پر تُلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جو پہلے ہی لندن میں جھوٹی خبروں (فیک نیوز) پر جرمانے بھگت چکا ہے۔
جبار چوہدری نے عادل راجہ کو “عقل کا اندھا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک آئین موجود ہے، یہ وہ فیکیے ہیں جو بغیر بنیادوں کے محل کھڑے کرتے ہیں، اور حقیقت میں یہ بھارت اور راء کی پراکسی ہیں۔
جبار چوہدری نے واضح طور پر دعویٰ کیا کہ عادل راجہ جیسے افراد دراصل دشمن کے بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر فاتحِ ہندوستان ہیں، جنہوں نے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے۔ یہی حقیقت عادل راجہ جیسے بھگوڑوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں صرف ایک ملک ایسا ہے جسے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام ہضم نہیں ہو رہا، اور وہ ہے بھارت، اور خاص طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW)۔
جبار چوہدری کے مطابق عادل راجہ جیسے لوگ راء سے پیسے لے کر مودی سرکار اور اس کے بیانیے کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور بے بنیاد نظریات پھیلا کر پاکستان کے اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔