فرانسیسی کمپنی داسو ایوی ایشن نے رافیل سے متعلق بھارتی دعویٰ اور سی ای او سے منسوب بیان کی تردید کر دی

فرانسیسی کمپنی داسو ایوی ایشن نے رافیل سے متعلق بھارتی دعویٰ اور سی ای او سے منسوب بیان کی تردید کر دی

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کو بے نقاب کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ داسو ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپیئر نے آپریشن سندور کے دوران بھارت کی طرف کوئی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس جعلی دعوے میں کہا گیا تھاکہ بھارت کا ایک بھی رافیل طیارہ دشمن کی فائرنگ سے متاثر نہیں ہوا، صرف ایک تکنیکی خرابی کی تحقیقات جاری ہیں ،ایرک ٹراپیئر

تاہم، ڈاسو ایوی ایشن نے 8 جولائی 2025 کو جاری کردہ ایک سرکاری پریس ریلیز میں واضح طور پر اس دعوے کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانس کی فوج اور خفیہ ایجنسی کا ردعمل بھی آگیا

پریس ریلیز کے مطابق،کچھ میڈیا رپورٹس میں ڈاسو ایوی ایشن کے چیئرمین اور سی ای او ایرک ٹراپیئر کے حوالے سے آپریشن سندور میں رافیل طیاروں سے متعلق بیانات دیے گئے ہیں۔
ڈاسو ایوی ایشن باضابطہ طور پر تردید کرتا ہے کہ ایرک ٹراپیئر نے اس آپریشن میں رافیل کے استعمال سے متعلق کوئی تکنیکی یا عملی تبصرہ کیا ہو۔

یہ وضاحت بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف ایک اہم تردید ہے، جو سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے ذریعے بھارت کے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *