کارٹوں نیٹ ورک احمد نورانی اور عادل راجہ کے جھوٹ پر مبنی ڈس انفارمیشن بیانیئے کا خاتمہ ناگزیر: میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی

کارٹوں نیٹ ورک احمد نورانی اور عادل راجہ کے جھوٹ پر مبنی ڈس انفارمیشن بیانیئے کا خاتمہ ناگزیر: میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی

میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی کا کہنا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک احمد نورانی اور عادل راجہ کی صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کا ڈس انفارمیشن پر مبنی  بیانیہ بہت نقصان  ہے اور قومی استحکام کیلئے قیاس آرائیوں پر مبنی اس بیانیئے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی نے کارٹون نیٹ ورک احمد نورانی اور عادل راجہ کی جانب سے صدر آصف علی ذرداری کے ہٹائے جانے کے حوالے سے پیش کیے جانیوالے قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیئے کے خاتمے کو نااگزیر کہتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کےدور سے گزر رہے ہیں ، اور جس طرح سے کارٹون نیٹ نیٹ ورک میں بچوں کو اینٹر ٹین کرنے کے لیئے روز ایک نیا قسط آتا ہے ایسے ہی اس کارٹون نیٹ ورک نے اینٹر  ٹین کرنے کے لیئے ڈس انفارمشین پھیلائی ہوئی ہے۔

یہ گروپ ایک آرگنائزڈ طریقے سے مس انفارمیشن پھیلاتے ہیں اور ایسے لوگوں کو ٹارگٹ کرتےہیں جو ہر وقت سوش میڈیا پر بیٹھے رہتے ہیں اور حال ہی میں اس کارٹون نیٹ ورک نے اس قیاس آرائیو ں پر مبنی اس بیانئےکو ڈس انفارمشین کیساتھ پھیلایا کہ صدر آصف علی زرداری کو ہٹایا جا رہا ہے اور فلاں کو انکی جگہ پر تعینات کیا جا رہا ہے، اس طرح سے یہ گروپ معاشرے میں ایک ہیجانی کیفیت طاری کیئے ہوئے ہے کہ فلاں وزیر داخلہ آ رہا ہے، فلاں یہ کر رہا ہے، فلاں وہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون، بھارتی نیوی کے مختلف میری ٹائم ایجنسیز کے ساتھ ڈیٹا شئیرنگ و سیکورٹی معاہدات

میجر خرم نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں پھیلے اس Chaos کا خاتمہ ہے تاکہ سوشل میڈیا کے اس دور سے عوام کو اس کارٹون نیٹ ورک کی سائیکی سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارٹون نیٹ ورک جھوٹ شبہات، اشکالات ہر طرح سے عوام کی زہن سازی جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے سے کرتے آئے ہیں اور اب حکومت کی جانب سے ان پر پابندیوں کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے۔
اس کارٹون نیٹ ورک کے Chaos اور انکے عزائم سے بیدار رہنا اب ہم سب کا فرض ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *