وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شاہی خاندان کی رکن شہزادی شیخہ اسما بنت ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ اعلان اُن کی حالیہ کامیاب مہم جوئی کے بعد کیا گیا، جس میں انہوں نے خطرناک اور دشوار گزار پہاڑ نانگا پربت کو سر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بغیر ویزہ قطر کیسے جا سکتے ہیں، شرائط کیا ہیں؟
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیخہ اسما کو اُن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اُنہیں حوصلے، عزم اور جذبے کی علامت قرار دیا۔
🇵🇰 Majestic mountain ⛰️ calling!
I am pleased to appoint Her Highness Sheikha Asma Al Thani as the Brand Ambassador for Pakistan’s Mountains and Tourism.
My heartfelt felicitations to Her Highness on her recent feat of scaling Nanga Parbat. It is truly inspiring!
Her…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2025
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں شیخہ اسما بنت ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈرمقرر کر رہا ہوں۔ نانگا پربت کو سر کرنے کا اُن کا حالیہ کارنامہ واقعی متاثرکن ہے۔ یہ بہادری اور استقامت کا پیغام ہے اور پاکستان و قطر کے درمیان دیرینہ دوستی کا ثبوت ہے‘۔
نانگا پربت، جو گلگت بلتستان میں واقع ہے، دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جس کی بلندی 8,126 میٹر ہے۔ اسے ’قاتل پہاڑ‘کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے جہاں سخت موسم اور مشکل راستے اکثر کوہ پیماؤں کی جان لے لیتے ہیں۔
View this post on Instagram