حال ہی میں سوشل میڈیا پربھارت سے چلنے والے ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ چینی شینیانگ J-35 جنگی طیارہ 6 جولائی 2025 کو انشان ایئر بیس کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ تاہم، آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق نے اس دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا۔
آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ “بابا بنارس” کی جانب سے پھیلائی گئے جھوٹے پراپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کہ 6 جولائی 2025 کو چینی شینیانگ J-35 ففتھ جنریشن کے جنگی طیارہ انشان ایئر بیس کے قریب تربیتی پرواز کے دوران انجن کی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔
ایکس اکاؤنٹ “بابا بناراس” کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چینی حکومت نے اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کی ہے اور یہ حادثہ صیغہ راز رکھا گیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کی جانب سے کی گئی تفصیلی تحقیق کے مطابق کسی معتبر ذرائع سے یہ دعویٰ ثابت نہیں ہوتا، بابا بنارس، جو کہ ماضی میں جھوٹ اور غلط خبریں پھیلانے کے لیے مشہور ہے،اس کے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت یا مستند معلومات موجود نہیں ہیں۔
Azaad Fact Check has flagged misinformation from an India-based X account, Baba Banaras, alleging a J-35 crash. Notorious for spreading fabricated news, Baba Banaras has no credible evidence supporting this claim. No Chinese J-35 has crashed as of now. https://t.co/c6nrleoPQH pic.twitter.com/tIhTb6ZP10
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 9, 2025