بھارتی دفاعی تجزیہ کار کے پاکستان بارے تاریخی الفاظ، “انڈیا کچھ بھی نہیں، اصل طاقت پاکستان ہے”

بھارتی دفاعی تجزیہ کار کے پاکستان بارے تاریخی الفاظ، “انڈیا کچھ بھی نہیں، اصل طاقت پاکستان ہے”

معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اعتراف کیا ہے کہ انڈیا پاکستان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے، خطے کی اصل طاقت پاکستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے پاکستان کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی اصل طاقت پاکستان ہے، انکا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ پاکستان ختم ہونے والا ہے لیکن پاکستان ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہوا لیکن بھارت کی قیادت کو یہ احساس حالیہ چار روزہ جنگ میں ہوا ہے کہ پاکستان بھارت کے مقابلے میں کس قدر طاقتور جیو پولیٹکل طاقت ہے۔

پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارت صرف بلند باگ دعوے کرتا رہا اور فلموں میں جیسے دعوے کیئے جاتے ہیں گھس کر ماریں گے، پاکستان نے حقیقت میں بھارت میں گھس کر مارا ہے ، انکا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس کبھی روایتی جنگ کی مہارت تھی ہی نہیں اور پاکستان کی افواج نے بتایا ہے کہ روایتئ جنگی تربیت اور اور پروفیشنل فوج اور ائیر فورس کیسی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی کرن تھاپر کا جانبدار انٹرویو، بھارتی ناظرین بھی مایوس، بلاول بھٹو کے تحمل کو داد سراہا

پراوین ساہنی نے اعتراف کیا کہ چین جس طرح سے پاکستان کو سپورٹ کر رہا ہے اسکا بھارت کے پاس کوئی حل نہیں ہے اور جس طرح سے پاکستان نے خطے میں دیگر ممالک سے تعاون اور سپورٹ حاصل کی ہے وہ سب پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کو خطے میں بھی پڑوسی ممالک کی جانب سے کوئی مورل سپورٹ بھی حاصل نہیں ہوئی جو دراصل مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کو انڈر ایسٹمیٹ کیا ہے اور اگر آج کسی کو خطرہ ہے تو بھارت کو پاکستان سے خطرہ ہے اور اگر آئیندہ دونوں مالک میں کوئی محاز آرائی ہوتی ہے تو بھارت کشمیر کو کھو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *