اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 2 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر ہو گئے۔