ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے جھوٹ پر مبنی خبریں ینے والے بھگوڑے عادل راجہ کو جھوٹی معلومات پھیلانے پر بے نقاب کیا ہے، جو اپنے X ہینڈل کے ذریعے خیالی اور بے بنیاد بیانیے گھڑ کر عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔
بھگوڑا عادل راجہ نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق، اگست 2025 میں جنرل عاصم منیر نے مبینہ طور پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ہدایت دی کہ وہ مبینہ طور پر بھارتی پراکسیز کی بلوچستان میں کارروائیوں کے ردعمل میں ممبئی اور دہلی میں پراکسیز کے ذریعے حملے کروائیں۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے اور اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ اس طرح کی بے بنیاد معلومات کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا اور سنجیدہ نوعیت کے بین الاقوامی معاملات پر افواہیں پھیلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کارٹون نیٹ ورک عادل راجہ کا نیا شوشہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر ریاست کے سربراہ بننا چاہتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی کا دلچسپ ردِ عمل
🚨 Azaad Fact Check has flagged a half cooked journalist for disseminating misinformation via their X handle, crafting baseless narratives driven by imagination. https://t.co/28aus0ewxT pic.twitter.com/FZHMsc83Oh
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 11, 2025