بھارت سے چلنے والے X اکاؤنٹ کا الجزیرہ نیوز کی جعلی تصویر بنا کر پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا

بھارت سے چلنے والے X اکاؤنٹ کا الجزیرہ نیوز کی جعلی تصویر بنا کر پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایک X (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کو بے نقاب کر دیا ہے، جس میں الجزیرہ نیوز ویب سائٹ کی ایک جعلی اور ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کی گئی تھی۔

اس جعلی تصویر کے ذریعے دعویٰ کیا گیا کہ پاک فضائیہ کا J-10C طیارہ (جو چین میں تیار کیا گیا ہے) تربیتی مشن کے دوران سکردو میں گر کر تباہ ہو گیا، اور ایک پاکستانی پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔

آزاد فیکٹ چیک نے تصدیق کی ہے کہ الجزیرہ نے ایسا کوئی مضمون شائع نہیں کیا، اور سکردو میں J-10C طیارے کے کسی حادثے کی کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے زلت آمیز شکست کے بعد بھارتی سیاسی قیادت حواس باختہ،اجیت ڈوول نے عالمی میڈیا کو جھوٹا قراردے دیا

بھارتی X اکاؤنٹ نے یہ بھی جھوٹا دعویٰ کیا کہ مذکورہ خبر پاکستانی حکومت کی میڈیا پر پابندی اور کریک ڈاؤن کی وجہ سے ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی، حالانکہ حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *