ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد ، سول سوسائٹی کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد ، سول سوسائٹی کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی۔

  اس موقع پر ایک پُراثر سوال و جواب کی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنے جذبات کا بے ساختہ اظہار کیا۔

نشست کے دوران شرکاء نے یک زبان ہو کر کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا،  حاضرین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے اجیت دوول کا 9 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کردیا

اس موقع پر کشمیری عوام نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اہلِ کشمیر نے پاک فوج سے محبت کے انوکھے انداز میں اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس بھی تحفے میں پیش کیا، جو ایک علامتی قدم کے طور پر گہری محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب میں شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور یہ نعرہ فضا میں گونجتا رہا کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیریوں نے اس موقع پر واضح پیغام دیا کہ وہ کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سے ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا،بھارتی سیاسی قیادت کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی،اسحاق ڈار

ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *